اکثر پوچھے جانے والے سوالات
تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس یا ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس (TIS National) نے انگلش نہ بولنے والے افراد کی جانب سے عام پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینے کے لیے ان کی اپنی زبان میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ اگر آپ کو ہماری ویب سائٹ پر وہ معلومات نہ ملیں جنہیں آپ تلاش کر رہے ہيں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں اور TIS National کے عملے کا ایک رکن آپ کے سوال کے سلسلے ميں آپ کی مدد کرے گا۔