TIS National میں خوش آمدید

TIS نیشنل ایسے افراد کو زبانی ترجمے کی خدمات فراہم کرتی ہے جو انگریزی نہیں بولتے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسی ایجنسیوں اور کاروباری اداروں کو بھی زبانی ترجمے کی خدمات فراہم کرتی ہے جو اپنے انگریزی نہ بولنے والے صارفین سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ان خدمات کی وجہ سے انگریزی نہ بولنے والے افراد آزادانہ طور پر آسٹریلیا میں خدمات اور معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس یا ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس (TIS National) نے انگلش نہ بولنے والے افراد کی جانب سے عام پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینے کے لیے ان کی اپنی زبان میں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ اگر آپ کو ہماری ویب سائٹ پر وہ معلومات نہ ملیں جنہیں آپ تلاش کر رہے ہيں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں اور TIS National کے عملے کا ایک رکن آپ کے سوال کے سلسلے ميں آپ کی مدد کرے گا۔